بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ضیاءلانگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے صوبے میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور انشاللہ کلین سوئیپ بھی کریگی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کارکن اپنی پوری طرح سے تیاری رکھیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے آج قلات میں بھی ایک اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام مفاد پرستوں کو بخوبی جانتے ہیں اور ماضی میں ان مفاد پرستوں کو عوام نے مکمل طور پر ریجیکٹ کردیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی نے ہر مرحلے اور ہر مشکل کی گھڑی میں عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل کو حل کیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے کے مسائل اور اپنے عوام کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے اور دستیاب وسائل میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار اور عوام کے شانہ بشانہ رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حقیقی نمائندوں کو ہی ان انتخابات میں چنا جائے تاکہ آپ کے مسائل آپکی دہلیز پر ہی حل ہوں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

6 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago