کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کی بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی ہمارے بزرگوں کا وہ خواب ہے جسکے لئے ہم نے بے شمار قربانیاں دیں جموریت ہی وہ واحد راستہ ہے جو بادشاہی رویوں کا خاتمہ کرسکتا ہے قوم کی بیداری باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام جس جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ہمارے آباواجداد نے اسی اظہار رائے کے لئے آواز بلند کی تھی اور اس کے لئے ہمارے شہدا نے جانوں کے نذرانے پیش کئے انہیں قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج اہلیان ڈیرہ بگٹی اپنے اظہار رائے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جمہوری نظام کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی آقاوں کے ایما پر ہمیشہ سے یہاں عوام کے حقوق کو سلب کرنے کی کوششیں کیں گئیں مگر بگٹی قوم نے ان تمام متعصبانہ رویوں کو مسترد کرتے ہوئے جمہوریت کو اہمیت دی انہوں نے کہا کہ اہلیان ڈیرہ بگٹی بلدیاتی انتخابات میں اسی طرح اپنی حصہ داری جاری رکھیں اورایک ایسا بلدیاتی۔نظام بنائیں جسمیں انکے مسائل انکی دہلیز پہ حل ہوسکیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…