تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی خبریں، عامر لیاقت نے پی ٹی آئی کو ذمہ دار قرار دے کر کیا کہا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار پاکستان تحریکِ انصاف کو قرار دے دیا۔گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے اپنی تیسری اہلیہ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی۔عامر لیاقت نے اب ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو پی ٹی آئی

اور اس کے کرائے کے لوگ پھیلا رہے ہیں کہ میں نے دانیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی شادی ختم ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔تاہم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کردیا ہے۔سیدہ دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دانیہ نے کہا کہ ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کے لیے تیار ہیںجبکہ عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ پی ٹی آئی والوں تم میرے گھر میں گھسے ہو مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سنائوں۔عامر لیاقت نے کہا کہ میں ایف آئی آے اورمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکائونٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کریں جو ہماری خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

Recent Posts

عالیہ بھٹ کا مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے پہلی بار اپنے ADHD یعنی…

41 mins ago

شجاع آباد؛ زہریلا پانی پینے سے 20 لاکھ مالیت کے 30 سے زائد مویشی ہلاک

ملتان(قدرت روزنامہ) شجاع آباد کے علاقے میں زہریلا پانی پینے سے 30 سے زائد مویشی…

59 mins ago

’’بے وقوف مت بنو!‘‘ کاجول کا صحافی کو کرارا جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی شوخ و چنچل فلم اسٹار کاجول نے اپنی نئی فلم کے ٹریلر…

1 hour ago

امن اور محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی عوام…

2 hours ago

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترامیم میں حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے آئینی ترامیم کے لیے 40 کروڑ…

2 hours ago

کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

کراچی(قدرت روزنامہ) مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا ایک پلیٹ فارم پر…

2 hours ago