تنخواہوں میں اضافے کا اعلان واپس لینے پر حکومتی ردِعمل آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تنخواہوں میں اضافے کا اعلان واپس لینے پر حکومتی ردِعمل آ گیا ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پینشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو واپس لینا یوٹرن نہیں ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے،چونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں اس لیے ہم انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فیڈرل حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا جب کہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے۔

مجھے امید ہے کہ میرے اس بیان سے ہی الجھنیں واضح ہو جائیں گی۔

قبل ازیں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے سے متعلق ابھی طے نہیں ہوا۔
مسلم لیگ(ن)کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ ابھی طے نہیں ہوا کہ پٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں، اوگرا کی سمری آئے گی تو دیکھیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی جس کی وجہ سے خسارہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اتحادی حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار کے حوالے سے اگلے دو تین دن میں قانون سازی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پنشن کی مدد میں 13 ارب روپے اضافی دینے پڑیں گے، آئی ایم ایف سے ملوں گا، ابھی نہیں ملا، میرا نام اس وقت ای سی ایل پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ وعدوں پر قائم رہیں گے۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

31 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

40 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

48 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

55 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

1 hour ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago