ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تیسرےکاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی . تفصیلات کے مطابق کاروباری روز کے آغاز کے وقت ڈالر کی قیمت میں 32پیسے کی کمی سامنے آئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 181روپے 70پیسے پر فروخت ہو رہا ہے .

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ رہی ہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر183روپے سے کم ہو کر181روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر184روپے سے گھٹ کر182روپے پر آگیا . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی

رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.30روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 183روپے سے کم ہو کر181.80روپے اور قیمت فروخت183.20روپے سے کم ہو کر181.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.50روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید183.20روپے سے کم ہو کر182.30روپے اور قیمت فروخت 184.20روپے سے کم ہو کر182.70روپے ہو گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے کم ہو کر195روپے اورقیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر197روپے ہو گئی جبکہ2.70روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235.50روپے سے کم ہو کر233.50روپے اور قیمت فروخت238.50روپے سے کم ہو کر235.80روپے پر آگئی .

. .

متعلقہ خبریں