پی ٹی آئی کے استعفے ابھی نہیں پہنچے، ملنے پر کارروائی ہوگی،اسمبلی سیکرٹریٹ کا بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے استعفے ابھی نہیں پہنچے، ملنے پر کارروائی ہوگی، قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 43 میں اراکین کے استعفے کا مکمل طریقہ کار وضع ہے، روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی خبر کے مطابق اعلانات کے باوجود پی ٹی آئی ارکان کے استعفے بد ستور معمہ بنے ہوئے ہیں ۔ پی ٹی آئی ترجمانوں کا دعویٰ ہے کہ اسپیکر سمیت 135 ارکان قومی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں ، تحریک انصاف کی قیادت نے پارلیمانی پارٹی کے آخری اجلاس میں اپنے ارکان کو تحریک انصاف

کے لیٹر پیڈ پر ایک پر وفارما دیا تھا جسے پر کر کے چیف ویپ عامر ڈوگر کے حوالے کیا گیا ، تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اس کے 135 ارکان مستعفی ہو گئے جبکہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 43 میں اراکین کے استعفے کا مکمل طریق کاوضع ہے ،جس میں بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل64(1) کے تحت کوئی رکن اپنی دستخط شدہ تحریر کے ذریعے استعفیٰ دے سکتا ہے جس کے بعد سپیکر متعلقہ رکن سے معلوم کرے گا کہ استعفیٰ رضا کار انہ ہے یا کسی دبائو کا نتیجہ تو نہیں ،سپیکر اس سوال پر کہ استعفیٰ حقیقی ہے یا پارٹی دبائو یا کسی اور وجہ سے ہے سپیکر استعفے کے حقائق جاننے کیلئے کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کا تعاون حاصل کر سکتا ہے، خفیہ ایجنسی کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سپیکر استعفے کے سوال پر فیصلہ کرے گا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفے ابھی تک اسمبلی سیکرٹریٹ کو نہیں ملے ، جب یہ استعفے سپیکر آفس کو ملیں گے تو کارروائی شروع ہو گی۔

Recent Posts

کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں بڑااعزاز اپنے نام کرلیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر…

2 mins ago

آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیراعظم…

5 mins ago

شادی کے خواہشمند افراد کے لیے سعودی حکومت کا شاندار اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک کی جانب سے شادی کے خواہشمند…

8 mins ago

وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے مہمانوں…

11 mins ago

شہریوں کو شادی کا جھانسہ دیکر کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ) کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔…

14 mins ago

عمران خان جیل میں کیا کررہے ہیں؟بیرسٹرگوہرنےبتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ عمران خان…

18 mins ago