قاتلانہ حملے میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر دم توڑ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد وزیر پنجاب اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، قاتلانہ حملے میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو نشانہ بنایا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قاتلانہ حملے میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر دم توڑ گئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ سے بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص بھی زخمی ہوا ہے، مبشر کھوکھر اور نامعلوم شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن مبشر کھوکھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب تقریب سے جانے کیلئے نکل رہے تھے۔

یہ قاتلانہ حملہ اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر پر کیا گیا تھا، پولیس کہنا ہے کہ مبشر کھوکھر کے سر میں گولیاں لگی تھیں، فائرنگ ہوتے ہی بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس سے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا کہ تقریب میں پہنچی ہی تھی کہ فائرنگ کے واقعے کا پتا چلا ، میں تقریب میں پہنچی تو ایک جیپ تیزی سے وہاں سے گئی، شادی کی تقریب میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب، اسد کھوکھر سمیت تمام شخصیات محفوظ ہیں۔ مزید برآں آئی جی پنجاب پولیس نے اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمہ تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی نے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ابھی وزیراعلی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ وہ خیریت سے ہیں۔ اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بلکل قریب آ کر فائرنگ کی۔ وزیراعلی کی سیکورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا۔ بدقسمتی سے اسد کھوکھرصاحب کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

19 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

24 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

29 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

35 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

39 mins ago

ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کرسکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے…

46 mins ago