خاتون اول نے تقریب حلف برداری میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خاتون اول اور نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایوان صدر میں شوہر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تہمینہ درانی نے ایک انٹرویو میں اپنی پاکستان میں موجودگی سے متعلق سوال کو نظرانداز کیا اور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اتنے لوگوں میں میرے جانے کی ضرورت نہیں تھی۔
تہمینہ درانی نے کہا کہ جہاں انہیں میری ضرورت ہوتی ہے وہاں میں ضرور ان کے ساتھ ہوتی ہوں۔انہوں نے میزبان سے کہا آپ نے مجھے مبارکباد تو دے دی لیکن آہپ مبارکباد کے ساتھ بہت دعائیں بھی دیں۔خاتون اول نے کہا کہ جس موڑ پر اس وقت ہمارا ملک کھڑا ہے، اس موڑ پر شہباز شریف کے کاندھوں پر پی پہاڑ نہیں آ گرا بلکہ کچھ ذمہ داریوں میری بھی بڑھ گئی ہیں۔

چاہے تھوڑی دیر کے لیے آئے ہوں ہم یا زیادہ دیر کے لیے لیکن ہم اس وقت کے لیے جوابدہ ہونا ہوگا۔خاتون اول نے کہا کہ میاں شہباز شریف سے شادی کو 19 برس ہو گئے ہیں اور اس دوران انہوں نے ان سے زیادہ غریب نواز ، ہر چیز کو دیکھنے والا اور ایک سیکنڈ آرام نہیں کرنے والا نہیں دیکھا،تہمینہ درانی نے یہ بھی کہا کہ جتنا عرصہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب رہے میں انہیں کبھی کبھار ہی دیکھتی تھی،وہ اپنی بھاگ دوڑ میں لگے رہتے تھے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔۔پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا ۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

29 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

38 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

46 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

53 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

1 hour ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago