عمران خان نے شہباز گل کو اپنا چیف آف سٹاف مقرر کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو اپنا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ،عمران خان پارٹی سرگرمیاں ،ملاقاتوں سے متعلق تمام شیڈول کے ذمہ دار شہباز گل ہوں گے ۔دوسری جانب سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں ، جو ہمیں غلام بناناچاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں شہبازشریف کی ولیمہ پارٹی ہوئی جو

مزید اب نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں مگر جو ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم صرف امریکہ پالیسوں پر تنقید کرتے ہیں، ہم امریکہ، بھارت کے مخالفت نہیں بس غلامی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ یہاں اپنے غلام بٹھائے گا تو ہم ایسی پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دور میں چائے بسکٹ مشکل سے ملتے تھے شہباز شریف نے 2 دنوں میں سرکاری خرچے پر اعلیٰ قسم کے ڈنر دیے گئے۔۔ شہباز گل نے کہاکہ عمران خان کو سکیورٹی ٹھریٹس ہیں، عمران خان کیلئے مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ نے نواز شریف کو لانا ہی ہے تو عام پاسپورٹ پر لائیں۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

18 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

28 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

35 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

42 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

50 mins ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

57 mins ago