سندھ بالخصوص کراچی کی تعمیروترقی اورروشنیوں کو یقینی بنائیں گے، شہبازشریف

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی کی تعمیروترقی کو یقینی بنائیں گے، کراچی سرکلرریلوے کو سی پیک کا حصہ بنائیں گے، کےفور منصوبے کو2024 تک مکمل کریں گے، کراچی میں نئی یونیورسٹی بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ وہاں پر موجود کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے، اسی طرح وزیراعظم نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا، ایم کیوایم رہنما عامرخان اور دیگر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے بہادرآباد مرکز پر معذورافراد سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ایم کیوایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ایم کیوایم رہنما خالد مقبول ،عامرخان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان شامل تھے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو کی گئی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میاں صاحب کراچی آپ کی طرف دیکھ رہا ہےآپ سے بہت امیدیں ہیں، عامرخان نے کہا کہ میاں صاحب حالات مشکل ہیں مگرمشکلات سے نمٹنا سیاستدان کا کام ہے۔ جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ اور ایم کیوایم سے زیادہ مشکلات سے نکلنے کا ہنر کون جانتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیروترقی کیلئے ملکر کام کریں گے، پیپلزپارٹی بھی ساتھ ہے،کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے، سائٹ کی سڑکیں وفاقی فنڈز سے بنانے کا اعلان کرچکا ہوں، پیپلزپارٹی بھی ایم کیوایم کےساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے لئے مل کرکام کریں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایم کیوایم کی قیادت نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی کی تعمیروترقی یقینی بنانے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ وزیرعظم نے کراچی سرکلرریلوے اور کے فور منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا، کے سی آر کو سی پیک کا حصہ بنائیں گے،2024 تک کے فورمنصوبے کو مکمل کریں گے، وزیراعظم نے کراچی میں ایک نئی یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا، وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے عوامی فلاح وبہبود کے عزم کو سراہا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

Recent Posts

وکلا کا 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)وکلا کی جانب سے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر…

22 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات…

25 mins ago

سلمان خان کے گھر کے باہر سیلفی لینے پر پابندی لگادی گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان…

27 mins ago

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

کیلی فورنیا (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی…

32 mins ago

وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کےلیے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور…

1 hour ago

شکاگو جانیوالی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو بم کی اطلاع پرکینیڈا میں اُتار لیا گیا

اوٹاوا (قدرت روزنامہ)نئی دہلی سے امریکی شہر شکاگو جانے والے بھارتی طیارے میں بم کی…

1 hour ago