سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعد گورنربلوچستان بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعد گورنربلوچستان بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے،سید ظہوراحمد آغا نے اپنا استعفا صدرعارف علوی کو بھجوایا، وہ گزشتہ سال 3 جولائی کو گورنر بنے تھے۔ جیو نیوز کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعد تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گورنربلوچستان بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
گورنر سید ظہور آغا نے اپنا استعفا صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے، گورنر سید ظہور آغا گزشتہ سال 3 جولائی کو گورنر بلوچستان بنے تھے۔ گزشتہ روز11 اپریل 2022ء کو گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان عہدے سے مستفعی ہوگئے تھے، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے بطور وزیراعظم انتخاب اور حلف اٹھانے کے بعد گورنر سندھ اور گورنر خیبرپختونخواہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے اپنا استعفا صدرمملکت کو بھجوایا تھا۔

جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفا لکھ کر رکھ لیا ہے، جیسے ہی شہبازشریف عہدے کا حلف اٹھائیں گے وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ تاہم گورنر پنجاب عمر چیمہ جو کہ حال ہی گورنر بنے ہیں انہوں نے تاحال مستعفی ہونے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ میں شہبازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتا میں نے سامان شفٹنگ شروع کردی ہے۔
شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے ہیں۔ اس لیے میں ان کو ایک بار بھی سر نہیں کہنا چاہتا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے گورنر سندھ بننے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں۔ ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کا کراچی آنا خوش ائند ہے،امید ہے اب کراچی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ گورنر سندھ بننے جارہی ہیں ،جس پر نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ اس پر سوچا نہیں، ابھی مجھے علم نہیں، مجھے توسب سے آخر میں علم ہوگا۔خیال رہے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو گورنر سندھ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

10 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

14 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

15 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

24 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

33 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

36 mins ago