اپنی نئی ویڈیو میں کچھ ایسا انداز اپنایا کہ مداحوں پہلے تو ان کو پہچان نہیں سکے بعد ازاں پتہ چلا کہ سارہ خان ہی ہیں، ویڈیو میں اداکارہ نے ہلکے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، ویڈیو کو مداحوں کی ایک کثیر تعداد دیکھ چکی ہے جبکہ اداکارہ سے محبت کا اظہار بھی مختلف انداز میں کیاجارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کمنٹس سیشن میں تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے .
یاد رہے کہ اپنی گزشتہ ویڈیو میں اداکارہ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈائریکٹر کو تھپڑ جڑدیے تھے،اپنے کیریئر کی بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے دوسرے ڈرامے کے دوران ڈائریکٹر کو تھپڑ رسید کردیے تھے . اداکارہ کے انکشاف پر میزبان نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا یا مذاق میں؟سارہ خان نے کہا کہ ’جی ہاں! میں نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا اور وہ تھپڑ غصے میں نہیں بلکہ خوف میں مارا گیا تھا، ’میں نے میک اپ روم میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا، اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا تو میں روم سے باہر آئی تو ڈائریکٹر بھی چیختے ہوئے باہر آگیا . ‘ . .View this post on Instagram