عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ماضی میں دیا گیا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ماضی میں دیا گیا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگیا . سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ماضی میں دیا گیا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر سڑکوں پر آنے والوں کو ملک دشمن عناصر قرار دے رہے ہیں .

عمران خان کا مذکورہ بیان 18 اکتوبر 2018 کا ہے جس میں وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں . ویڈیو میں عمران خان کا

کہنا تھا کہ وہ (اپوزیشن) یہ کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ ان کے کہنے اور پسند کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ فیصلہ ہی نہیں مانتے، سڑکوں پر آجائیں گے اور ملک کو روک دیں گے . انہوں نے کہاکہ کوئی ملک ایسے کیسے چل سکتا ہے، اس کا نقصان ہمارے پاکستان کو ہے، یہ ملک سے دشمنی ہورہی ہے یہ ملک دشمن عناصر ہیں جو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں