وزیراعلی سندھ نیب زدہ افسرکوچیف سیکریٹری لگوانے میں کامیاب

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت بدلتے ہی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ من پسند اور نیب زدہ افسر کو چیف سیکریٹری سندھ لگوانے میں کامیاب ہو گئے . سہیل راجپوت وزیراعلی سندھ کے ساتھ نوری آباد ریفرنس میں نامزد ہونے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے جعلی بلوں کی ادائیگی کے کیس میں بھی شامل تفتیش ہیں .

سہیل راجپوت پر بطور سیکریٹری خزانہ ساڑھی3ارب روپے کے جعلی بلوں کی ادائیگی کاالزام ہے .

سہیل راجپوت کے ساتھ 3 دیگر فنانس سیکریٹریز، اے جی سندھ بھی شامل تفتیش ہے . نیب جعلی بل اسکینڈل میں ٹھیکیداروں سے 30کروڑ روپے برآمد کرچکا ہے . واضح رہے کہ حکومت نے 12 اپریل کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر ترین افسر ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو چیف سیکریٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . رواں سال ممتاز علی شاہ کے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا . حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سہیل راجپوت وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور کمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں