تفصیلات کے مطابق فراڈ، قبضہ مافیا، جوا اورنوسربازی سے کمائی گئی رقوم اوراثاثے بنانے والے کے خلاف پولیس اورایف آئی اے متحرک ہوگئے ہیں . لاہور سمیت پنجاب بھر سےپولیس نے 460سے زائد جوئے، قبضہ، فراڈ اوربدمعاشی کے درج مقدمات کی تفصیل ایف آئی اے کو بھجوا دی . مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایف آئی اے پولیس کی جانب سےبھجوائی گئے مقدمات پرچھان بین کرے گا . لاہورکے منشابم پر 63، امیربالاج 8، میاں وکی 8 شو کی چنگڑ 2 سمیت دیگرکےمقدمات کی تفصیلات بھجوائی گئی ہیں . ایف آئی اے کو متعلقہ ساڑھے4سو سے زائد مقدمات میں نامزد افراد کے نام بجھوائے گئے ہیں . مقدمات میں چاہے ضمانت ہی حاصل کرلی یا مقدمہ خارج بھی ہواہے لیکن ایسے تمام مقدمات کی تفصیلات دی گئی ہے تاکہ ان کےخلاف ایف آئی اے کارروائی کرسکے . پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو مقدمات میں ملوث ایسے افراد کی ہرقسم کی جائیداد کی تفصیل بھجوائی گئی . ایف آئی اے انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت تمام جائیدادوں واثاثوں کا جائزہ لے گی . اثاثوں کی تصدیق اورانکم کے ذرائع واضح نہ کرسکنے پرجائیداد ضبط اور اکاونٹ منجمدکردئے جائیں گے . مقدمات میں نامزدافراد نے ناجائز طریقے سے کمائی کرکے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے. . .
(قدرت روزنامہ) قبضہ، فراڈ، جوئے اورنوسربازی کے مقدمات میں نامزد بڑے مگرمچھوں کے گرد پولیس اور ایف آئی اے کا گھیرا تنگ . اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت پنجاب بھر سے ساڑھے 4سو 60سے زائد مقدمات میں ملوث ملزموں کے خلاف کارروائیوں کےلئےپولیس نےڈیٹا ایف آئی اے کوبھجوا دیا .
متعلقہ خبریں