منشا بم، شوکی چنگڑ، امیر بالاج ٹیپو سمیت سینکڑوں کی اب جائیدادیں ضبط ، اکاؤنٹ منجمد ہوں گے

(قدرت روزنامہ) قبضہ، فراڈ، جوئے اورنوسربازی کے مقدمات میں نامزد بڑے مگرمچھوں کے گرد پولیس اور ایف آئی اے کا گھیرا تنگ۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت پنجاب بھر سے ساڑھے 4سو 60سے زائد مقدمات میں ملوث ملزموں کے خلاف کارروائیوں کےلئےپولیس نےڈیٹا ایف آئی اے کوبھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق فراڈ، قبضہ مافیا، جوا اورنوسربازی سے کمائی گئی رقوم اوراثاثے بنانے والے کے خلاف پولیس اورایف آئی اے متحرک ہوگئے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سےپولیس نے 460سے زائد جوئے، قبضہ، فراڈ اوربدمعاشی کے درج مقدمات کی تفصیل ایف آئی اے کو بھجوا دی۔مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایف آئی اے پولیس کی جانب سےبھجوائی گئے مقدمات پرچھان بین کرے گا۔

لاہورکے منشابم پر 63، امیربالاج 8، میاں وکی 8 شو کی چنگڑ 2 سمیت دیگرکےمقدمات کی تفصیلات بھجوائی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کو متعلقہ ساڑھے4سو سے زائد مقدمات میں نامزد افراد کے نام بجھوائے گئے ہیں۔مقدمات میں چاہے ضمانت ہی حاصل کرلی یا مقدمہ خارج بھی ہواہے لیکن ایسے تمام مقدمات کی تفصیلات دی گئی ہے تاکہ ان کےخلاف ایف آئی اے کارروائی کرسکے۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو مقدمات میں ملوث ایسے افراد کی ہرقسم کی جائیداد کی تفصیل بھجوائی گئی۔ ایف آئی اے انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت تمام جائیدادوں واثاثوں کا جائزہ لے گی۔ اثاثوں کی تصدیق اورانکم کے ذرائع واضح نہ کرسکنے پرجائیداد ضبط اور اکاونٹ منجمدکردئے جائیں گے۔ مقدمات میں نامزدافراد نے ناجائز طریقے سے کمائی کرکے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے.

Recent Posts

پی ٹی آئی نے عمران خان کا نام چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے نکالنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب…

4 mins ago

چیمپئنز ٹرافی، چیئرمین پی سی بی نے بھارتی شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے…

10 mins ago

نورا فتیحی کو یش راج فلمز کے آڈیشن میں ناکامی ہوئی تو اس کے بعد کیا کیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیابی…

14 mins ago

محسن نقوی نے دبنگ خاتون افسر سیدہ شہر بانو کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو…

22 mins ago

پی ٹی آئی والے میرے ساتھ سینگ نہ لڑائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا رخ کریں، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کہتے ہیں…

60 mins ago

لاہور میں بدستور سموگ ، فضائی آلودگی کا گزشتہ برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حد نگاہ صفر

لاہور(قدرت روزنامہ )لاہور میں گرین لاک ڈاون بھی سموگ میں کمی نہ لا سکا اور…

1 hour ago