کچھ نوبیاہتا جوڑے شاہی انداز میں رتھ پر اپنی آمد کا طریقہ اپناتے ہیں تو کچھ سادہ لیکن رومانوی انداز کو زیادہ پسند کرتے ہیں، کچھ ایسا ہی معاملہ اس ویڈیو میں نظر آیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ایک بھا رتی دلہن اور اسکا دو لہا شادی کے وینیو میں ایک خاص انداز سے داخل ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں . دو لہا میاں ایک موٹر سائیکل پر اپنی دلہن کے ہمراہ داخل ہوتے ہیں، دلہن جو کہ شادی کا لہنگا پہنے دلہا کے پیچھے بائیک پر بیٹھی انتہائی خوش نظر آرہی ہیں .
واضح رہے کہ قبل ازیں بھارت ہی میں دلہن کےپُش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے، شادی کے لباس میں دلہن نے پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دلہن نے بھاری بھرکم لہنگا پہنا ہوا تھا جبکہ زیورات بھی پہن رکھے ہیں . . .View this post on Instagram