ریجیکٹڈ اب عدالتوں اور دیگرپرحملےکررہا ہے، بلاول کا عمران خان کے خطاب پر ردِعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ریجیکٹڈ اب عدالتوں اور دیگرپرحملےکررہا ہے، بلاول کا عمران خان کے خطاب پر ردِعمل ڈپٹی اسپیکر،وزیراعظم اور صدر نے عدم اعتماد کو مسترد کر کے قانون کی خلاف ورزی کی اور عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، بلاول بھٹو کا بیان- تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پشاور جلسے میں کیے گئے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریجیکٹڈ اب عدالتوں اور دیگر پر حملے کر رہا ہے .
ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ عدالتوں نے بہت زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور اب ریجیکٹڈ عدالتوں اور دیگر پر حملے کر رہا ہے .



انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر،وزیراعظم اور صدر نے عدم اعتماد کو مسترد کر کے قانون کی خلاف ورزی کی اور عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا .

بلاول نے مزید کہا کہ ادارے اب نیوٹرل ہیں،عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی .

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے عدلیہ سے سوال کیا کہ' رات کے اندھیرے میں عدالتیں کیوں لگائی گئیں؟ میں نے آج تک قانون نہیں توڑا، کبھی عوام کو عدلیہ کے خلاف نہیں بھڑکایا . میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے بارہ بجے عدالتیں لگائیں ؟' عمران خان نے مزید کہا کہ اداروں سے پوچھتا ہوں کیا نیوکلیئر پروگرام کی حفاظت سازش سے حکومت میں آنے والے کرسکتے ہیں؟ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی خدا کو ہم نہیں مانتے، کلمہ ہمیں غیرت دیتا ہے، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، آج وقت آگیا ہے کہ ہم نے کلمے پر کھڑا ہونا ہے .
انہوں نے کہا کہ او امریکیو! ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے تم ہوکون ہمیں معاف کرنے والے؟ کبھی کسی کےسامنے نہیں جھکتے غریب غیرت مندآدمی کی بھی سب عزت کرتےہیں، لاالہ الاللہ پر ایمان ہو تو کبھی کسی امریکا یا سپرپاور کے سامنے نہیں جھکتے ہمیں کوئی کچھ بھی کہےہم نےلاالہ الاللہ پر کھڑا ہونا ہے . عمران خان نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کہتاہےبھکاری کبھی اپنی مرضی نہیں چلاسکتا، شہباز شریف تم بھکاری ہو گے .
ہم نہیں شہبازشریف تم غلام ہو، تم ایک کرپٹ آدمی ہو، جو آدمی کرپٹ ہوتا وہ ہمیشہ غلامی کرتا ہے، بوٹ پالش کرتا ہے،شہبازشریف آپ کو بوٹ پالش کرنے کی عادت ہے . عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کسی غلط فہمی میں نہ رہنا میں اور میری قوم تمہارا یہاں انتظار کررہی ہے . کہتے تھے عمران خان عوام میں جائیگا تو انڈے پڑیں گے، اب دیکھتے کس کو انڈے پڑتے ہیں، اب جب بھی انتخابات ہوں گے عوام جو تمہارے ساتھ کرے گی ، تم ہمیشہ کیلئے دفن ہو جاو گے .
جلسے سے کیے گئے خطاب کے آغاز میں عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسا کیا جرم کیا تھا کہ 12 بجے عدالت لگائی گئیں؟ میرے پیارے ججز اور عدلیہ میں نے آزاد عدلیہ کیلئے جیل کاٹی، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، جو بھی سمجھتا ہے کہ ہم ان چوروں کو قبول کریں گے، یہ 1970 کا پاکستان نہیں جب انہوں نے ذوالقفار علی بھٹو کو ہٹا کر پھانسی لگوائی تھی، یہ وہ پاکستان نہیں .
ہمارے اس کھیل میں دو زبردست ہیرو نکلے ہیں، علی محمدخان نے زبردست تقریر کی مجھے آپ پرفخر ہے . دوسرا ہیرو قاسم سوری ہے، ججز سے پوچھتا ہوں کیا قاسم سوری نے درست نہیں کہا تھا؟ مراسلے میں واضح لکھا ہے امریکا تب پاکستان سے تعلقات ٹھیک کرے گا اگر عمران خان کو ہٹاؤ گے، مراسلے میں لکھا تھا عمران خان کو ہٹا دو پاکستان کوسب معاف کر دیا جائے گا .
انہوں نے کہا کہ اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غلامی چاہتے ہیں یا آزادی، کیا ہم امریکہ کے غلاموں کی غلامی کرنے آئے ہیں یا آزادی سے جینے آئے ہیں . عمران خان نے کہا کہ جو لوگ حکومت میں آئے ہیں یہ سب ضمانت پر ہیں، شہبازشریف ، حمزہ شہباز ضمانت پر، نوازشریف اور اس کے بیٹے مفرور ہیں، نوازشریف کی بیٹی بھی ضمانت پر ہے .

. .

متعلقہ خبریں