ذرائع کے مطابق وفاق میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق وہ محکمہ بہبود آبادی میں وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گی . وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فردوس اعوان اس سے قبل وفاق میں وزارت اطلاعات میں معاون خصوصی کی ذمے داریاں نبھا چکی ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ایک بار پھر وفاق میں عہدہ دیئے جانے کا فیصلہ ہوا ہے .
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی کے عہدے سے آج مستعفی ہونے والی فردوس اعوان اب وفاق میں اہم ذمے داری ادا کریں گی .
متعلقہ خبریں