بلقیس ایدھی کی طبعیت ناساز، خاتون اول عیادت کے لیے پہنچ گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد 13 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا اور مزار قائد پر حاضری دی۔وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر خاتون اول تہمینہ درانی بھی شہر قائد میں موجود تھیں تاہم وہ وزیراعظم کے ساتھ نظر نہ آئیں۔تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خدمت خلق کے شعبہ میں معروف شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کی تویر شئیرکی۔
انہوں نے خاتون اول کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی پوسٹ میں بتایا کہ جس وقت وزیراعظم شہباز شریف بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی ،میں صبا اور سعد ایدھی کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو ان کی زندگی بھر کی انتھک کوششوں پر سلام پیش کرنے گئی تھی۔

علاوہ ازیں تہمینہ درانی نے ایک اور پوسٹ شئیر کی جس میں وہ بلقیس ایدھی کے ہمراہ اسپتال میں موجود دکھائی تھیں۔
انہوں نے لکھا کہ آج میں نے اور بلقیس نے ان کے اسپتال کے کمرے میں آنسوؤں کی ندیاں بہائیں، بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے آنسو نکل آئے،انک کی طبیعت بہت خراب ہے،جب بلقیس ایدھی نے پہلی بار مجھے خاتون اول کہا تو میں جھنجھلا گئی، بے شک ایدھی کی بلقیس کی برابری کوئی خاتون اول نہیں کر سکتیں۔
.خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہباز شریف نے بابائے قوم کے مزار پر پھول بھی رکھے،ملکی ترقی کے لئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ شہباز شریف 23 ویں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، شہباز شریف کے ہمراہ اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود کے علاوہ مفتاح اسماعیل، اکرم درانی اور متعلقہ اعلی عہدیداران موجود تھے۔
کراچی آمد پر ان کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان نے شاندار استقبال کیا۔ وزیر اعظم پاکستان بذریعہ گاڑی مزار قائد پہنچے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی ڈرائیو کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Recent Posts

حکومت نے ادویات پر 18فیصد ٹیکس لگا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے بعض ادویات پر 18 فیصد جنرل سیل ٹیکس لگادیا، قیمتیں آسمان…

1 min ago

بنگلہ دیشی کپتان کی جانب سے بڑے بول بولنے پر روہت شرما کا ایک اور کرارا جواب

چنئی(قدرت روزنامہ) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست…

3 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مالم جبہ روڈ پر دھماکے کا نوٹس، رپورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈ پور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

6 mins ago

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

14 mins ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

31 mins ago

قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کا تحفظ، 135 سائٹس پر 480 کیمرے نصب

لاہور(قدرت روزنامہ) قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا…

37 mins ago