وزیراعظم آزاد کشمیر نے 5 وزراء کو کابینہ سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس اور وزیر تعلیم عبدالماجد خان بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے وزراء کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وزراء کوبد عنوانی،مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا ہے۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی تھی۔

عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نے جمع کروائی ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد لانے والوں میں ماجد خان ، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم شامل ہیں اور اس تحریک عدم اعتماد پر 25 ممبران کے دستخط ہیں جب کہ آزاد کشمیر کے سینئر سیاستدان سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی پہلی اور بڑی کے بعد حکومت سازی کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم کے عہدے کے لیے پارٹی سے ایک ایسے شخص کو چننا جو آزاد کشمیر میں انتظامی اور حکومتی سطح پر تبدیلی لا سکے، یہ انتہائی اہم مرحلہ تھا ، اس سلسلے میں عمران خان نے تین سوال الگ الگ وزارت عظمیٰ کے چنیدہ امیدواروں کے سامنے رکھے اور تسلی بخش جواب دینے والے کو اس اہم عہدے پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا۔
عمران خان نے پوچھا کہ آپ کے پاس کشمیر کے مسئلے کے لیے کیا حل ہے ؟ دوسرا سوال یہ پوچھا کہ آپ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کیا کریں گے؟اور تیسرا یہ کہ کشمیر کے عوام کے مسائل کا آپ کے پاس کیا حل ہے؟ عمران خان نے جن سے انٹرویو کیا ان میں پرانے کھلاڑی خواجہ فاروق،بیرسٹر سلطان محمود اور پہلی بار سیاسی افق پر منظر عام پر آنے والے سردار تنویر الیاس کا انٹرویو کیا ، پھر فیصلہ کیا کہ مزید شخصیات کا بھی انٹرویو کیا جائے ، جس کے بعد اظہر صادق، دیوان چغتائی ، انصرا ابدالی اور عبدالقیوم نیازی بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق عبدالقیوم نیازی نے تینوں سوالوں کے جواب سے وزیراعظم کو مطمئن کیا اور کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے لیے وزیراعظم کے وژن پر عمل درآمد کرکے دکھائیں گے ، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے اور احتساب کا نظام آزاد کشمیر میں ان کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، عمران خان نے اطمینان کے بعد عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی دعوت دی تھی ۔

Recent Posts

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

5 mins ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

23 mins ago

قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کا تحفظ، 135 سائٹس پر 480 کیمرے نصب

لاہور(قدرت روزنامہ) قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا…

28 mins ago

ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث…

37 mins ago

سندھ حکومت تعلیم دشمن اقدامات سےگریز کرے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا تعلیم بچاؤ مہم کےتحت اہم سیشن کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

1 hour ago