شہباز شریف کا رمضان میں عوام کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف آج صبح سویرے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے اور منصوبے کو 16 اپریل کو عوام کے لیے چلانے کا حکم دیتے ہوئے منصوبے میں ہونے والی تاخیر کی انکوائری کا حکم بھی دیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کے میٹرو بس اسٹیشن کے دورے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں ۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی اور

دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے میٹرو سروس پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس منصوبے میں تحقیقات کی انکوائری کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور موٹر میٹرو اسٹیشن پہنچنے پر کہنا تھا کہ منصوبے پر اب تک 16 ارب روپے کے قریب خرچ ہو چکے ہیں، یہ منصوبہ کیوں طویل عرصے سےالتوا کا شکار رہا؟ یہ قوم کا پیسا ہے، انکوائری کرنا ضروری ہے۔شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کا خیال کریں، منصوبےکی جلد تکمیل ضروری ہے، میٹروبسوں میں سامان رکھنےکا انتظام بھی ہونا چاہیے۔

Recent Posts

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

1 min ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

18 mins ago

قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کا تحفظ، 135 سائٹس پر 480 کیمرے نصب

لاہور(قدرت روزنامہ) قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا…

23 mins ago

ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث…

32 mins ago

سندھ حکومت تعلیم دشمن اقدامات سےگریز کرے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا تعلیم بچاؤ مہم کےتحت اہم سیشن کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

56 mins ago