ڈپٹی اسپیکرکواختیارات واپس دینےکے خلاف دائراپیل سماعت کیلئےمقرر

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق کی جانب سے پنجاب اسمبلی کےڈپٹی اسپیکرکواختیارات واپس دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے۔
جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرےگا۔ انٹرا کورٹ اپیل کو جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں ارسال کردیا گیاہے۔
ق لیگ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکرمتنازعہ ہوکر پارٹی بن چکے ہیں اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کررہے ہیں۔
موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکی زیرصدارت الیکشن صاف وشفاف نہیں ہوسکتا اورعدالت نے فیصلے میں موجود خامیوں سے متعلق ذکر ہی نہیں کیا ہے۔
عدالت سے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ اجلاس کی صدارت کے لیے اسمبلی رولز کے مطابق اجلاس منعقد کروانے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ 13 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست نمٹاتے ہوئے انتخاب 16اپریل کو کرانے کا حکم دےدیا ہے۔بدھ کی شام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی جلد اليکشن کروانے کی درخواست مسترد کردیا۔فیصلہ میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لینے کا اقدام کالعدم قراردیا جاتا ہے، ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لینا آرٹیکل53کے کلاز3سے متصادم ہے، سیکرٹری اسمبلی15اپریل تک اسمبلی کی مرمت کا کام مکمل کریں گے اوریقینی بنائیں گے کہ اسمبلی16اپریل کو اجلاس کے لیے دستیاب ہو۔
عدالت نے تمام فريقين کو فيصلے پر عمل درآمد کرانے کا حکم ديا ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16اپریل کو طلب کیا گیا ہے، عدالت نے ڈپٹی اسپيکر کے اختيارات بحال کرتے ہوئے 16 اپريل کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ تمام افراد آئین کی بالادستی کیلئےغیرجانبداری کا مظاہرہ کریںگے، اسمبلی سیشن کی تاریخ پہلے ہی آچکی ہے درخواست گزار کی تاریخ تبدیل کرکے فوری انتخاب کی درخواست مستردکی جاتی ہے۔

Recent Posts

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

34 mins ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

36 mins ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

48 mins ago

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

1 hour ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

2 hours ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

2 hours ago