عید پر شہریوں کو نئے نوٹ ملیں گے یا نہیں، جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الفطر کے موقع پر سٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو براہ راست نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی یا نہیں اس سلسلے میں کوئی پالیسی واضح طور پر سامنے نہیں آسکی ہے.مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق سٹیٹ بینک

نے اپنے ملازمین اور پنشنرز کیلئے نئے نوٹوں کی فراہمی شروع کر دی ہے، سال 2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے شہریوں کو سٹیٹ بینک سے براہ راست نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے تھے . گزشتہ دو سالوں کے دوران کمرشل بینکوں کو سٹیٹ بینک نے نئے نوٹ فراہم کیے تھے جہاں سے شہریوں نے استفادہ کیا تھا تاہم اس سال کورونا وائرس پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد شہری نئے نوٹوں کے حصول کے لیے کوشاں نظر آرہے ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں