ڈالر پھر دھڑام سے نیچے آگرا، قدر میں کتنی کمی ہو گئی؟انٹربینک ڈالر سے بڑی خبر آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ہے . فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 42 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 181 روپے 40 پیسے ہو

گئی ہے .

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی آئی تھی ، گزشتہ صبح ڈالر 182.02 روپے سے شروع ہوا اور دن کے اختتام پر 181.82 روپے پر بند ہوا تھا . آج صبح ڈالر 181.82 روپے سے شروع ہوا تھا ، دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت 42 پیسے گر گئی جس کے بعد تا دم تحریر ڈالر 181 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے . دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ورکرز ترسیلات زرکی تفصیلات جاری کر دیں ،مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر2ارب 80کروڑ ڈالرز رہیں . سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2022میں بیرون ملک سے رقوم کسی ایک مہینے کی سب سے زیادہ ترسیلات ہیں ،مارچ کی ترسیلات فروری کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ ہیں . مارچ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 67کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ، عرب امارات سے پاکستانیوں نے 51کروڑ ڈالر ملک میں بھیجے . اسی مہینے میں برطانیہ سے پاکستانیوں کی جانب سے 40کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 30کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے .

. .

متعلقہ خبریں