(ن) لیگ نے بھی تحریک انصاف کے جلسوں پر جوابی حکمت عملی تیار کر لی

 

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے، (ن )لیگ نے عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق جلسوں سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں کو جلسوں

کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکمت عملی کے تحت مریم نواز، حمزہ شہباز عوامی محاذ جبکہ شہباز شریف حکومتی محاذ سنبھالیں گے، ن لیگ کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو مزید عوامی ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت پر شہباز شریف عنقریب عوام کو اشیائے خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو عوامی ریلیف دینے کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دے دیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

35 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

53 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago