ملک میں نئی حکومت کا قیام خوش آئند ہے،ثمینہ زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ثمینہ ممتاز زہری نے ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہونے پر میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے میاں محمد شہباز شریف کوپاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے اور ملک میں نئی حکومت کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں میاں محمد شہباز شریف کے بطور وزیراعظم انتخاب کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے ملک ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا اور شہباز شریف اپنے وژن کے مطابق پاکستان کے لئے بہترین اور محنتی کابینہ تشکیل دیں گے جو کہ ملک کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لئے ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب وزیراعظم میاں شہبا ز شریف آئین اور جمہوریت کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملکی ترقی و استحکام کے لئے میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلے کریں گے اورہر قسم کی انتقامی سیاست کو پس پشت ڈال کرتمام صوبوں کو یکساں طور پر ساتھ لے کر چلیں گے۔اپنی توجہ صرف اور صرف ملک و قوم کی خوشحالی اور اس میں بسنے والی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر رکھیں گے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ بلوچستان قیام پاکستان سے لے کر اب تک پسماندہ صوبہ کہلاتا آ رہا ہے۔ملکی و غیر ملکی شر پسند عناصر کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی سمیت صوبہ بلوچستان کو ہمیشہ مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب وزیراعظم بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی فوری اور بھرپوراقدامات کریں گے تاکہ بلوچستان بھی ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں دیگر صوبوں کے برابر آ جائے۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

16 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

18 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

20 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

34 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago