گڈ گورننس حکومت کی اولین ترجیحات ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ نے محکمہ منصوبہ بندی میں اصلاحات اور گڈ گورننس کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور موجودہ حکومت نوجوان کو با اختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ صوبائی حکومت نو جوانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے رہی ہے۔نورمحمددمڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اس سلسلے میں لوگوں اور خصوصا نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ آگہی دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

12 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

15 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

17 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

52 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

54 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago