مفتاح اسماعیل نے ”عمران حکومت” پر مزاحیہ میم شیئر کردی

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن )سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے دورِ حکومت میں رہتے ہوئے مشہور ڈائیلاگ پر مبنی میم شیئر کردی۔سابق وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کے آخری دنوں میں جب تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کررہے تھے تو بارہاں انہوں نے ‘میں آخری گیند تک کھیلوں گا۔’ ‘آخری گھڑی تک ہار نہیں مانوں گا’ جیسے بیانات سامنے آتے تھے۔اب مسلم لیگ ن کے رہنما نے عمران خان کے ایسے ہی بیانات پر مبنی ایک میم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکام حکومت

کی کہانی ایک تصویر میں۔میم میں ‘ہار’ کا تذکرہ بھی کیا گیا جو آج کل خوب خبروں کی زینت بن رہا ہے۔سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والا قیمتی ہار ذلفی بخاری کی مدد سے فروخت کیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بیرون ملک تحفے میں ملنے والے ہار کی مبینہ فروخت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ذلفی بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی۔ذلفی بخاری نے ٹوئٹ میں ہار بیچنے والی خبروں کو کھلا جھوٹ قرار دیا، انہوں نے لکھا کہ مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا اور نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے۔انہوں نے ایسی خبر چلانے والے میڈیا ہائوس کا نام لے کر سرزنش کی اور لکھا کہ کہ بی گریڈ میڈیا ہائوس کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

3 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago