ریاست کے خلاف بیان بازی پر شرم آنی چاہیے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان پہلا سابق وزیر اعظم ہے جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو غیر محفوظ قرار دے رہا ہے۔ عمران خان کے یہ بیانات پاکستان کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر ایف آئی آر کے مترادف ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پروپیگنڈہ عالمی سازش کی کڑیاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے پاکستان مخالف بیان دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار جانے کے

غم میں عمران خان باؤلا ہو چکا ہے،پاکستان کی ریاست کے خلاف بیان بازی پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کیا اقتدار اتنی بڑی چیز ہے کہ جس کے جانے پر مادر وطن پر حملہ کر دیا جائے،کرسی جانے کے غم میں عمران خان ایسے بیانات دے کر بھارت اور اسرائیل کو خوش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اس بیان پر قوم سے معافی مانگے ورنہ اسکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایٹمی پروگرام کے خالق اور ایٹمی دھماکے کرنے والے اسکے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

3 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago