مدینہ منورہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے شہر رسولۖ مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبویۖ میں ماہِ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 60 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبویۖ کی انتظامیہ نے کہا کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ نمازی اور زائر مسجد نبویۖ پہنچے ہیں۔پہلے عشرے کے دوران 63 لاکھ 98 ہزار 502 سے زیادہ زائرین اور ایک لاکھ 32 ہزار 345 سے زائد افراد نے ریاض الجن میں نمازیں ادا کی ہیں۔مسجد نبویۖ کی انتظامیہ کی جانب سے ماہِ رمضان کے دوران زائرین اور نمازیوں
کو آبِ زمزم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے زائرین اور نمازیوں میں 12 لاکھ 85 ہزار 543 سے زیادہ آبِ زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 12 لاکھ 99 ہزار 510 سے زیادہ افطار پیکٹ روزے داروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔اس سے قبل حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے سیکرٹری انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا تھا کہ اس سال ماہِ رمضان کے دوران عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے مطابق رمضان کریم کے آغاز سے پہلے عشرے کے اختتام تک 20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…