پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ، ایم کیوایم بھی کنفیوژن کا شکار یہ حکومت نہیں چل پائے گی،شاہ محمود قریشی کے بڑے دعوے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت دو بیانیے عوام کے سامنے ہیں اور بیانیے جانچنے کا صرف ایک ہی پیمانہ انتخابات ہے، فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔ ایک بیان میںشاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 5 روز سے امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے،کراچی میں 16 اپریل کو پشاور جیسا جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل پائے گی، پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ہے، ابھی یہ فیصلہ ہی نہیں ہو پا رہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنیں گے یا

نہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول نے انٹرویو میں کہا وزارت خارجہ کا فیصلہ سی ای سی کرے گی، کون نہیں جانتا کہ یہ فیصلے سی ای سی نہیں کرتی، دراصل ان کے درمیان ایک کنفیوژن دکھائی دے رہی ہے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پچھلے 3 سال سے مہنگائی پر ہماری حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے تھے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا، اب مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم بھی کنفیوژن کا شکار ہے، ووٹر فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

3 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago