عمران خان کو اقتدار سے نکالا اور اب پاکستان سے نکالیں گے، جے یو آئی نے بڑا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکالا ہے اور اب پاکستان سے بھی نکالیں گے۔پشاور میں عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے اسلم غوری نے کہا کہ انڈیا، اسرائیل اور یہودی ایجنٹ کو اپنے آقائوں کے پاس بھیج کردم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ بیساکھیوں کے ذریعے قوم پر مسلط ہونے والے کی نااہلی پوری قوم پر عیاں ہوچکی ہے، خط کا چورن ایکسپائر ہوگیا، قوم کو دھوکہ دینا خمیر میں شامل ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ یہودی ایجنٹ کو در در کی خاک چھاننے

پر مجبور کردیا ہے، عوامی امنگوں کی ترجمان جلد قوم کو مہنگائی اور بیروزگاری سے چھٹکارا دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال مسلط شخص کو خواب میں بھی اقتدار نصیب نہیں ہوگا، عمران خان کی تقریر حسب سابق جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی تھی۔اسلم غوری نے کہا کہ عالمی برادری کی موجودہ حکومت کو مبارکباد کا پیغام ثبوت ہے کہ خط کا شوشہ دھوکہ دینے کے لئے دیا گیا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

5 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

5 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

6 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago