اسلام قبول کرنیوالے سابق کورین پاپ گلوکار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ المکرمہ(قدرت روزنامہ) اسلام قبول کرنے والے سابق کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔داؤد کم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔داؤد کم نے لکھا ’’بالآخر میں مکہ آگیا۔ انہوں نے لکھا میں خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا۔ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر

میں آنے کا موقع دیا۔داؤد کم نے مزید لکھا میں اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا ہمارے تمام گناہوں کو معاف کرے ، اللہ ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے، رمضان مبارک‘‘۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے مقبول ترین سابق پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم جن کا اسلام قبول کرنے سے قبل نام جے کم تھا نے 2019 میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کرکے تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا۔

Recent Posts

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

4 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

13 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

15 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

21 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

24 mins ago

مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول…

29 mins ago