لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے پوسٹر لگا دیے گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے نام والے پوسٹر لگا دیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پوسٹر پر وزیراعظم میاں شہبازشریف، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی تصاویر ہیں ۔ پوسٹر اندرون شہر اور مین بلیوارڈ پر لگائے گئے ہیں۔پنجاب میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے ایک روز قبل ہی حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلی کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے مشاورت میں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دیگورنر پنجاب

عمر سرفرازچیمہ سے رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کو مکمل سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور طاقت بن کر ابھرے گی۔ گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ (ن( لیگ اور پیپلزپارٹی کی اداروں پہ حملہ آور ہونے کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، وفاق میں حکومتی اتحاد میں ابھی سے جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہو گئی۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے اپنے وزارت اعلی کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے، پرویز الٰہی کا بطور وزیر اعلی پنجاب انتخاب شرافت تحمل، وضع داری اور گڈگورننس کی بنیاد بنے گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے، پنجاب کے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

5 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

5 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

6 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago