وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر الزامات عائد کر دئیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک بیچے۔عمران خان نے یہ تحائف 14کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔ قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ ،جیولری ،بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانہ میں جمع کرادیا تھا۔مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے کی خبر کی تردید کی تھی۔وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔
خیال رہے کہ 8 اپریل کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ سے وصول کیے جانے والے تحائف کی تفصیل بتائیں گے یا نہیں اسلام آبادہائیکورٹ میں تحائف کی تفصیل بتانے کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی ۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن 20 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کریں گے۔ حکومت نے سابق وزیر اعظم کے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت کو دلائل کیلئے تین مواقع دے چکی ہے۔ اٹارنی جنرل نے دسمبر 2021 میں دلائل کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی تھی۔خیال رہے کہ انفارمیشن کمیشن نے ایک شہری کی درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان کو تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم حکومت نے انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

5 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

5 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

6 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago