کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی نتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں اپنا کردار ادا کریں اور جمعیت علما اسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، خیبر پختونخوا کی طرز پر بلوچستان میں بھی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کافیصلہ کرلیا ہے اب اس کے بعد پارٹی کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کے فارم حاصل کریں اور اپنے ضلعی آمرا کے ساتھ تعاون کرکے جن جن عہدیداروں کو بلدیات کے انتخابات کیلئے نامزد کیا اس فیصلے کو فوری طور پر قبو ل کیا جائے کیونکہ جماعت کا فیصلہ کرنا ہر عہدیدار اور کارکن پر ذمہ داری عائدہو تی ہے . انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارا مقابلہ ان سیاسی قو ت ہے جنہوں نے ملک کو معاشی طور پر خراب کیا اور بے روزگاری میں اضافہ کرکے لوگوں سے روزگار کے مواقع بھی چھین لیے . انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور کسی کیلئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ،مرکزی حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائیں مہنگائی عمران خان کی حکومت کا تحفہ ہے، جس نے عوام کا جینا محال کردیا ہے پچھلی حکومت نے بلوچستان حقوق پر ڈاکہ ڈالا تھا نئی قومی حکومت بلوچستان اپنے مالی حصے اور انتظامی اختیار سے محروم نہ رکھیں عمران خان کی حکومت نے بلوچستان کے عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے صوبے کی اپنی بجلی کو مہنگی قیمتوں کی بدولت عوام کی پہنچ سے دور رکھا گیا ہےہزاروں کارخانے بند اور ہزاروں خاندان بے روزگار ہوگئے ہیں .
. .