کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان صوبے میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری طرح تیار ہے تمام متعلقہ اداروں کو خوش اسلوبی سے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے انعقاد کا ٹاسک دے دیا گیا ہے انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا . جمعرات کوبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بجٹ کی تیاری اور بعض دیگر وجوہات کی بناءپر صوبائی حکومت کی خواہش تھی کہ انتخابات کا انعقاد کچھ عرصہ کے لئے مو خر کیا جائے .
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیںانتخابات کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے حوالے سے حکومت اپنی زمہ داری پوری کریگی . انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لئے حکومت تمام وسائل فراہم کریگی بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی اساس ہیں . انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی تشکیل سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی .
. .