حکومت بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہے،میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان صوبے میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری طرح تیار ہے تمام متعلقہ اداروں کو خوش اسلوبی سے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے انعقاد کا ٹاسک دے دیا گیا ہے انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔جمعرات کوبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بجٹ کی تیاری اور بعض دیگر وجوہات کی بناءپر صوبائی حکومت کی خواہش تھی کہ انتخابات کا انعقاد کچھ عرصہ کے لئے مو خر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیںانتخابات کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے حوالے سے حکومت اپنی زمہ داری پوری کریگی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لئے حکومت تمام وسائل فراہم کریگی بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی اساس ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی تشکیل سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

2 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

7 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

18 mins ago

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

42 mins ago

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

51 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

58 mins ago