West Indies ویسٹ انڈیز بمقابلہ Scotland سکاٹ لینڈ – پیر 17 اکتوبر ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا . ایکسپریس نیوز نے وزارت توانائی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار اور طلب 21 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور ملک میں اس وقت بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ، جس کی وجہ سے اس وقت ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے .


وزارت توانائی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 33 ہزارمیگاواٹ ہے لیکن اس وقت ہائیڈل پاور پلانٹس 1 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار میگا واٹ ہے ، کم پیداوار سے سسٹم کو یومیہ 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے .

ادھر بجلی فی یونٹ 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ، صارفین سے وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی ، صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا .
دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی، اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر تیار کردہ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجوا دی ہے ، سمری میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے، اسی طرح کم سے کم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، کم سے کم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے .
سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کم سے کم 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کم سے کم 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے . بتایا گیا ہے کہ موجودہ ٹیکس پر پیٹرول 21روپے 30پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، موجودہ ٹیکس پر ہائی اسپیڈڈیزل فی لیٹر 51 روپے 32 پیسے مہنگا کرنے اور موجودہ ٹیکس پر لائٹ ڈیزل 38روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، اسی طرح موجودہ ٹیکس پرمٹی کا تیل 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں