وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب، حکومتی اتحاد کا 189 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد نے 189 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی اتحادی امیدوار چوہدری پرویز الہٰی آج شو آف پاور کریں گے۔پرویز الہی نے رات گئے تک ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے بیشتر ناراض ارکان بھی رابطے میں ہیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ لیگی ارکان نے اپنے حلقوں میں منحرف ارکان کی آمد پر رابطے کیے۔لیگی ارکان آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹ کا حصول یقینی چاہتے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے مشاورت میں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ سے رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے ملاقات کی۔

گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کو مکمل سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور طاقت بن کر ابھرے گی۔ گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ (ن( لیگ اور پیپلزپارٹی کی اداروں پہ حملہ آور ہونے کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، وفاق میں حکومتی اتحاد میں ابھی سے جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہو گئی۔
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے اپنے وزارت اعلی کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے، پرویز الٰہی کا بطور وزیر اعلی پنجاب انتخاب شرافت تحمل، وضع داری اور گڈگورننس کی بنیاد بنے گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے، پنجاب کے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

15 mins ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

28 mins ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

47 mins ago

سعودی فلم فورم کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی فلم اتھارٹی اکتوبر 2024 میں (سعودی فلم فورم) کے دوسرے ایڈیشن…

57 mins ago

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

7 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

7 hours ago