ایسا لگ رہا ہے 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس آ گئی ہوں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ پر سخت ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا ایسا لگ رہا ہے جیسے میں 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس آ گئیں ہوں۔میرے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پرانا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
جمائما نے گھر کے باہر احتجاج کال کرنے کا ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا پوسٹر بھی شئیر کیا۔

اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے احتجاج پر ٹوئٹر پر پرانا پاکستان لکھ دیا تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے (ن) لیگ کے کارکنان کے احتجاج کی ویڈیو پر جواب دیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں (ن) لیگی کارکنان عمران خان اور جمائما کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا نام استعمال کرکے عمران خان کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ ٹوئٹ صارف نے ویڈیو کیپشن میں بتایا کہ ایون فیلڈ کے سامنے ہجوم ’قاسم کے والد چور ہیں‘ کے نعرے بلند کررہا ہے۔مذکورہ ٹوئٹ میں جمائما سمیت مریم نواز اور عمران خان کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا جس کے جواب میں جمائما نے ہیش ٹیگ ’پٴْرانا پاکستان‘ لکھا۔
مسلم لیگ ن نے اتوار کو جمائمہ خان کے گھر مظاہرے کا اعلان کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اس مظاہرے میں برطانیہ بھر سے مسلم لیگ ن کے کارکنان شریک ہوں گے ۔ یہ مظاہرہ تحریک انصاف کی طرف سے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کے جواب میں کیا جارہا ہے۔ مظاہرے کے لئے تیاری کر لی گئی ہے اور انگلینڈ میں مقیم مسلم ن کے تمام ورکرز کو اس میں شرکت کا بھی کہا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ ہر کئی بار مظاہرے کئے گئے لیکن اب جوابی کاروائی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے گھر مظاہرے کی کال دی گئی ہے

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

10 mins ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

22 mins ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

41 mins ago

سعودی فلم فورم کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی فلم اتھارٹی اکتوبر 2024 میں (سعودی فلم فورم) کے دوسرے ایڈیشن…

51 mins ago

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

7 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

7 hours ago