‘حلیمہ سلطان’ سے موازنہ کرنے پر نوشین شاہ کا ردعمل

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے ترکی کے مقبول ترین ڈراما سیریز دیریلیش ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سے موازنے پر سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی اداکارہ سے موازنہ پسند نہیں کرتیں۔

نوشین شاہ نے حال ہی میں فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ سیلفیز شیئر کی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا ‘۔

ان کی پوسٹ پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے تنقید۔

تاہم ایک صارف نے ان کی تصویر کا موازنہ ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارہ اسرا بلگیج سے کیا اور ان جیسا قرار دیا۔

صارف نے ان کے کیپشن پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ شاید آپ کو اسرا بلگیج (حلیمہ سلطان) کی طرح کہیں گے۔

تاہم اداکارہ نوشین شاہ کو سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ شاید اچھا نہیں لگا اور انہوں نے جواب دیا کہ انہیں کسی اور اداکارہ سے موازنہ پسند نہیں۔

انہوں نے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ معذرت کے ساتھ مجھے نہیں پسند کوئی میرا موازنہ کسی اور اداکارہ سے کرے، میں جو ہوں خوش ہوں، میں صرف اپنے ساتھ مقابلہ کرتی ہوں۔

—اسکرین شاٹ
اسی کمنٹ کے جواب میں ایک اور صارف نے اداکارہ سے متعلق غلط تبصرہ کرتے ہوئے نامناسب انداز میں اسرا بلگیج سے ہی موازنہ کیا جس پر اداکارہ نے انہیں کرارا جواب دیا۔

نوشین شاہ نے جواب دیا کہ ‘تمیز سے رہیں ورنہ مجھے معلوم ہے آپ جیسے لوگوں سے کیسے نمٹنا ہے اور اسے وارننگ سمجھیں’۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

29 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

31 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

1 hour ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

1 hour ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 hours ago