لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نے گوادر کا دورہ کیا

    

گوادر(قدرت روزنامہ)لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نے 15 اپریل 22 کو گوادر کا دورہ کیا .

سرجن جنرل نے جی ڈی اے ہسپتال کے ڈاکٹروں
اور عملے سے ملاقات کی

انہیں ہسپتال کے انتظامی اور آپریشنل عمور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کا انتظام جی ڈی اے اور آرمی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں

انہوں نے گوادر کے لوگوں کے لیے NCOC کی جانب سے عطیہ کیے گئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کا
بھی افتتاح کیا

بعد ازاں انہیں خواتین کو بااختیار بنانے پر گوادر کی خواتین سے گفتگو کے لیے GAPS آڈیٹوریم لے
جایا گیا

ان کے لیکچر میں معاشرے کے تمام طبقوں سے خواتین نے شرکت کی جن میں اساتذہ، طلباء، گھریلو خواتین، کام کرنے والی خواتین اور سماجی کارکن
شامل تھے

انہوں نے گوادر کی خواتین پر زور دیا کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھ کر گوادر کی ترقی میں اپنا
کردار ادا کریں

خواتین اپنے درمیان ایک ایسی خاتون کو پا کر بہت پرجوش تھیں جو اس قدر عظیم درجہ تک پہنچ سکیں

 

انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو محنت اور لگن کے ذریعے اپنی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کی
ترغیب دی

انہوں نے بنیادی طور پر لڑکیوں کی مسلح افواج میں شمولیت سے متعلق سوالات کا بھی جواب دیا .

آخر میں سرجن جنرل نے حاضرین کے ساتھ فوٹو
شوٹ کروایا

وہ گوادر کی خواتین پر دیرپا اثر چھوڑتے ہوئے واپسی کیلیے روانہ ہوئیں

. .

متعلقہ خبریں