عمران خان نے توشہ خانے سے گھڑی 2 کروڑ کی لے کر 18 کروڑ روپے کی بیچ دی، ریکارڈ مل گیا ہے ، مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ کیا ہوا تحفے میں ملنے والی گھڑی بیچ دی ہے یہی وہ وزیر ہیں جو ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )بیچنے کے چکر میں تھے . ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ان سے گھڑی،کف لنک اور انگوٹھیوں کا ریکارڈ مانگا گیا تو یہ کہتے تھے کہ ملکی مفاد میں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا، بھائی کیوں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا؟انہوں نے کہا کہ گھڑی،کف

لنک اور انگوٹھی کی مالیت 14کروڑ تھی جبکہ کہ ان کو دو کروڑ جمع کروا کر حاصل کیا گیا اور پھر انہیں 18کروڑ میں بیچا گیا ہے .

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا . اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں واضح کیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے . انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی . انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے . انہوںنے کہاکہ کوئی پروگرام بند نہیں ہوا،عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے، ان شاء اللہ . انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا شروع کردہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا، اسے مزید بہتر بنائیں گے . انہوںنے کہاکہ یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی کرسی اور کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے . انہوںنے کہاکہ میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد اطلاعات کو جگہ دینے سے اجتناب کرے گا . انہوںے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کا دکھ درد اور احساس رکھتا ہے . انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کے لئے فراخ دلی اوراْن کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے . انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا .

. .

متعلقہ خبریں