عمران خان نے توشہ خانے سے گھڑی 2 کروڑ کی لے کر 18 کروڑ روپے کی بیچ دی، ریکارڈ مل گیا ہے ، مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ کیا ہوا تحفے میں ملنے والی گھڑی بیچ دی ہے یہی وہ وزیر ہیں جو ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )بیچنے کے چکر میں تھے ۔ ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ان سے گھڑی،کف لنک اور انگوٹھیوں کا ریکارڈ مانگا گیا تو یہ کہتے تھے کہ ملکی مفاد میں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا، بھائی کیوں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا؟انہوں نے کہا کہ گھڑی،کف

لنک اور انگوٹھی کی مالیت 14کروڑ تھی جبکہ کہ ان کو دو کروڑ جمع کروا کر حاصل کیا گیا اور پھر انہیں 18کروڑ میں بیچا گیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں واضح کیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی پروگرام بند نہیں ہوا،عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے، ان شاء اللہ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا شروع کردہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا، اسے مزید بہتر بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی کرسی اور کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد اطلاعات کو جگہ دینے سے اجتناب کرے گا ۔ انہوںے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کا دکھ درد اور احساس رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کے لئے فراخ دلی اوراْن کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

13 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

23 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

36 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

45 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

57 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

1 hour ago