لاہورہائیکورٹ کا ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے مسلم لیگ ق کی اپیلیں مسترد کردیں، عدالت نے قرار دیا کہ ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کو16 اپریل کو اسمبلی اجلاس کی صدارت کا حق حاصل ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، وزارت اعلیٰ کے قلمدان کے انتخابات کا منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری کردیا، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد الحسن نے 31 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے مسلم لیگ ق کی اپیلیں نمٹاتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا،عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کی اجازت دے دی۔

ڈپٹی اسپیکروزیراعلیٰ کا انتخاب کرا سکتا ہے۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 16 اپریل کو ہونے والے اجلاس کی صدارت کا حق حاصل ہے، سردار دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکرصوبائی اسمبلی پنجاب کو ہدایات دی جاتی ہیں، ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، وزارت اعلیٰ کے قلمدان کے انتخابات کا منصفانہ، شفاف اورغیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنائیں گے، آئین اور قواعد پرڈپٹی اسپیکر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے، ڈپٹی اسپیکر رولز1997 کے تحت شفاف اور غیرجانبدار رہ کر فرائض انجام دینگے، چیف سیکریٹری کے مطابق شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا۔
اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سردار دوست مزاری نے کہا کہ عدالت مجھے برطرف کر دے تو کر دے‘ میں از خود استعفیٰ نہیں دوں گا کیوں کہ اس وقت استعفیٰ دینے کا مطلب 12 کروڑ نفوس کے صوبہ کو ایک اور بڑے آئینی بحران میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا ۔ دوست مزاری نے کہا کہ پنجاب میری وجہ سے کسی آئینی بحران کا شکار نہیں ہو گا کل رولز آف بزنس اور عدالتی احکامات کے مطابق ووٹنگ ہو گی۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

6 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

15 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

29 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

38 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

50 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

58 mins ago