بلقیس ایدھی کو رمضان المبارک کے آغاز سے 2 روز قبل مرحومہ کو دل کا دورہ پڑا تھا

کراچی (قدرت روزنامہ) بلقیس ایدھی کو رمضان المبارک کے آغاز سے 2 روز قبل مرحومہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم عبد الستار ایدھی کی اہلیہ کی علالت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کو عارضہ قلب، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مرض لاحق تھے، گزشتہ 6 ماہ سے زیر علاج تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ بلقیس ایدھی کو رمضان المبارک کے آغاز سے 2 روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل گیا۔
گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی اہلیہ نے بھی بلقیس ایدھی سے ہسپتال میں ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز افطار کے وقت شہر قائد کراچی سے افسوسناک خبر سامنے آئی۔ دہائیوں تک سماجی خدمات انجام دینے والی سماجی رہنما بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا “امی نہیں رہیں، دعا کریں”۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی نے ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن کی ذمے داری سنبھال لی تھی۔ بلقیس ایدھی دہائیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں سماجی خدمات انجام دیتی رہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ مرحومہ نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا۔
انہوں نے بلقیس ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلند کرنے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ جبکہ ملک کے دیگر سیاسی اور سماجی رہنماوں کی جانب سے بھی بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

14 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

23 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

37 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

45 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

58 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

1 hour ago