وزیراعظم شہبازشریف کی معاشی ٹیم کو 15 روز میں مہنگائی کم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو 15 روز میں مہنگائی کم کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ مجھے باتیں نہیں چاہئیں،پندرہ روز میں مہنگائی کو کم کرنے کے نتائج دیں، مہنگائی میں پِسی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی اور اشیاء کی قیمتوں کا تعین، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باتیں نہ کریں، 15روز میں نتائج دیں،15روز میں مہنگائی کم کرنے کی ہدایت کرتا ہوں۔ اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف کو چینی کی دستیاب وافر مقدار پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔وزیراعظم نے سرپلس چینی ہونے پر برآمد پر پابندی عائد کی، چینی پر برآمد کرنے کی پابندی رواں سال نافذ رہے گی۔

پاکستان میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے،اقدام کا مقصد چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔ دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ، جس کے تحت ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.44 فیصد پر آگئی ہے، حالیہ ہفتے 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 10 اشیا سستی اور 24 میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، مٹن 12 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، بیف کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا، زندہ مرغی ایک روپے67 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دودھ، دہی، دالیں اور چاول بھی مہنگا ہوا ہے۔ اسی طرح ایک ہفتے میں ٹماٹر 52 روپے59 پیسے فی کلو سستا ہوا، آلو ایک روپے 38 پیسے فی کلو سستا ہوا، چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 22 پیسے کی کمی ہوئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 84 پیسے سستا ہوا ہے۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

8 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

18 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

31 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

40 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

53 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

1 hour ago