الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، روزانہ سماعت کا مقصد عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق30 دن کے اندر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا . جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے .


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ روزانہ سماعت کا مقصد 30 دن کے اندر کیس کا فیصلہ کرنا یقینی بنانا ہے، عدالت عظمیٰ کی ہدایت ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے . دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کا کیس سن رہی ہے، پی ٹی آئی ہر طرح سے تحقیقات میں تعاون کررہی ہے، 2018 میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے بھی اسکروٹنی کمیٹیاں بنائی گئیں، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا فیصلہ ایک ساتھ چلایا جائے، چاہتے ہیں کہ سماعت صرف پی ٹی آئی کی نہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بھی ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن ہمارے کیس کے ساتھ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیس کا بھی فیصلہ سنائے، ہمارے اکاونٹس میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سزا میں فنڈز ضبط ہوتے ہیں .

اسی طرح سابق وفاقی وزیر اور مرکزکی رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں نئی حکومت پر تنقید کی کہ عوام ثابت کرے گی کہ وہ آزاد پاکستان کے ساتھ ہے، شہباز شریف ایف آئی اے کے ملزم ہیں، شہبازشریف نے اپنے مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کو بھی بدل دیا گیا ہے، پہلے ہی دن انہوں نے نیب کا ریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی، ایف آئی اے میں من پسند افسران کو لگایا جا رہا ہے، عدالتوں کو شہبازشریف کے اقدام پر نوٹس لینا چاہیے، نام نہاد امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہے، پرانا پاکستان واپس آنے پر لوگوں کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے .

. .

متعلقہ خبریں